بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کی برطرفی کے بعد حماد اظہر کو خاندان کے بزرگ نے کیا نصیحت کی؟جانئے

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ، اسلام آباد(این این آئی) سابق وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے عمران خان کی برطرفی کے بعد خاندان کے بڑے سے موصول ہونے والی میسج کی صورت میں نصیحت کے بارے میں بتادیا۔انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آج میرے خاندان کے ایک بڑے نے مجھے یہ میسج بھیجا، لیکن آج یہ پوری قوم کی آواز ہے۔حماد اظہر نے

موصول ہونے والا میسج لکھا کہ سلام ہے اس عظیم انسان کو جو ہمارے حصے کا کام بھی کر رہا ہے، جو حق پر ڈٹا ہے، سلام ہے اس ماں کو جس نے یہ پیدا کیا، اور سلام ہے اس کے ساتھیوں پر جو جم کر کھڑے ہیں۔خاندان کے بڑے سے حماد اظہر کو نصیحت کی گئی کہ اس(عمران خان)کے ساتھ ڈٹے رہنا۔واضح رہے کہ عمران خان تحریک عدم اعتماد کے ذریعے نکالے جانے والے ملک کے پہلے وزیراعظم بن گئے، وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف رات گئے تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان اب وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نہیں رہے، دوسری جانب سابق وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ کپتان عمران خان! ہمیں آپ پر فخر ہے۔ سابق وزیر اسد عمر نے ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عمران خان کے لیے دعا کی، انھوں نے لکھا کہ پچھلے تین سالوں میں عمران خان کو ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرتے دیکھا۔اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ عمران خان کا واحد مقصد ہے کہ میں پاکستان کو کیسے مضبوط بناسکتا ہوں اور میں کیسے لوگوں کی زندگی بہتر بنا سکتا ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں عمران خان کیلئے دعا کی اللّٰہ آپ کو قوم کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔آخر میں اسد عمر نے کہا کہ کپتان عمران خان! ہمیں آپ پر فخر ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…