پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان جاتے جاتے اپنے وزراء کو بڑا سرپرائز دےگئے

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (ویب ڈیسک ٗ آئی این پی) گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کی کارروائی کا آغاز ہوتے ہی عمران خان نے رات کے اندھیرے میں وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا اور جاتے جاتے اپنی حکومت کے وفاقی وزراء کو بڑا سرپرائز  دے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان بنی گالا روانگی سے پہلے وزیراعظم ہاؤس کے عملے سے ملاقات کی جبکہ سابق وزیراعظم کا ذاتی سٹاف بھی

وزیر اعظم ہاؤس سے چلا گیا۔وفاقی وزراء  شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور شیریں مزاری عمران خان سے ملنے پہنچے تو پتا چلا اب یہاں کوئی نہیں ہے، تمام وزراء اور معاونین کی پی ایم ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ پر طنز کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم آخری بال لیکر عمران خان کو ڈھونڈتے رہے، عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے موقع پر علی محمد خان عمران خان کی حکومت کی جانب سے واحد فرد تھے جو تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے موقع پر ایوان میں موجود تھے۔ علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آخری بال تک لڑ رہا ہے ہمارا کپتان۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے لکھا کہ کہاں اور کس سے؟ میدان میں تو نہیں تھا۔ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آخری بال لیکر صبح سے عمران خان کو ڈھونڈتے رہے لیکن آخری بال کھیلنے کا جھوٹا دعوی کرنے والا عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…