پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

اب یہ لوگ ملک میں مارشل لاء کے ذمہ دار ہوں گے، فواد چوہدری

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ فواد خچروں کا بازار لگا کر بحران کبھی بھی ختم نہیں ہوتے۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا ووٹنگ ہوگی؟‘ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی تو بہت تقاریر ہیں، میں نے بھی تقریر کرنی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے لوگ خریدے ہیں وہ مارشل لاء لگنے کے ذمہ دار ہوں گے،

سپریم کورٹ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی ٹی ٹوئنٹی میچ رہتا ہے، کپتان سامنے نہیں، کپتان پیچھے ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کے مطابق چلنا چاہیے، حکومت انتخابات چاہتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ میری اپوزیشن رہنماؤں سے بھی آج بات ہوئی ہے، سیاسی جماعتوں کو ایک حل نکال کر انتخابات کی طرف جانا چاہیے، انتخابات کی طرف جاتے تو ملک کا بحران ختم ہوجانا چاہیے تھا، سیاسی جماعتوں کے رہنما سب ذہنی طور پر انتخابات کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت اور فوج کا کام نہیں کہ سیاست دانوں کے مسئلے حل کروائیں، سیاست دانوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ پوری اپوزیشن آئین شکن ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں۔انہوں نے کہاکہ ابھی بیس بیس اوور کا میچ باقی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر انتخابات کے لئے لائحہ عمل بنانا چاہیے،انتخابات کیلئے پانچ مہینے سے زیادہ وقت مانگا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔انہوں نے کہاکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے، ہم الیکشن کی طرف چلے جاتے تو یہ بحران ہی ختم ہو جاتا۔ انہوں نے کہاکہ فوج اور عدلیہ کا کام نہیں ہے کہ وہ ہر وقت سیاستدانوں کے مسائل حل کرتے پھریں، سیاستدانوں کو اپنے پاؤں سے آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاستدان آپس میں مل کر بیٹھیں اور شفاف الیکشن کا فریم ورک طے کریں، یہ سارا ڈرامہ ختم ہو جائے گا،

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…