اسلام آباد (آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقفہ کے دوران ایوان کے اندر حکومتی و اپوزیشن اراکین کہیں آپس میں خوش گپیاں کرتے رہے ، تحریک انصاف کے اراکین اپنے منحرف رکن کو غدار غدار کے نعروں سے پکارنے لگے ، اسپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس میں اپوزیشن کے 176 اور حکومت کے تقریبا 100 ارکان شریک تھے اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے پر اجلاس کا 12:30 تک وقفہ کر دیا تو حکومتی و اراکین کہیں خوش گبپیاں کرتے رہے ،تحریک انصاف کے منحرف ایم این اے نور عالم خان اپنے پرانے ساتھیوں سے سلام دعا کرنے حکومتی بنچز پر آئے تو عصمہ حدید نے تم غدار ہو کے نعرے لگا دیئے جس پر نور عالم نے کہا کہ آپ اپنے ضمیر کو ٹٹو لیں آپ کو بھی علم آپ کو بھی ہو جائے گا کہ غدار کون ہے ،اس موقع پر وزیر قانون و اطاعت فوادچودھری اور ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق ایوان میں ایک دوسرے کے ساتھ گپ شپ کرتے رہے ،قبل ازیں اجلاس میں سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے نکال دیا گیاسکیورٹی نے سینیٹر فیصل جاوید کو اسمبلی ہال سے باہر نکال دیا تھا فیصل جاوید ہال کے اندر آگئے تھے جس پر ہال میں موجود سکیورٹی عملہ نے انہیں باہر نکالا۔