فیاض الحسن چوہان نے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت جانے کا اعلان کردیا

8  اپریل‬‮  2022

لاہور (آن لائن) نامزد وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے منحرف اراکین کے خلاف کارروائی کے لیے عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے ،فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جہاں ڈپٹی اسپیکر اور حمزہ شہباز اپنے مطالبات کے لیے عدالت گئے ہیں سوموار کو میں بھی ایک پٹیشن دائر کروں گا

وہ باپ بیٹا جن کے خلاف کئی سالوں سے عدالتوں میں کیسز اور اداروں میں تحقیقات چل رہی ہیں اگر وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ بن گئے تو ہماری اخلاقیات کہاں جائیں گی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ ابھی تک پنجاب اسمبلی میں ایک بھی اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی نہیں ہوا۔پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد وزیراعلی چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے سیاسی مخالفین پر خوب لفظی گولا باری کی۔ جو منحرف اراکین اپوزیشن کے ساتھ مل گئے ہیں ان پر ڈیفیکشن کلاز کی کارروائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں سوموار کو پٹیشن دائر کروں گا۔عدالت سے درخواست کروں گا کہ عوامی مینڈیٹ کا مزاق اڑانے والوں کا فیصلہ دیں، فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس باپ ،،بیٹے کے خلاف عدالتوں میں مقدمات اور اداروں میں تحقیقات چل رہی ہیں اگر وہ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر آ گئے تو ہماری اخلاقیات کہاں جائیں گی۔فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری سے اختیارات کی واپسی سمیت پنجاب اسمبلی میں کوئی بھی اقدام غیر قانونی نہیں ہوا۔ لوٹے کی تشریح کرتے ہوئے بولے کہ لوٹا وہ ہے جو کسی جماعت کی ٹکٹ پر جیت کر آیا ہو اور پانچ سال پورے ہونے سے پہلے ہی کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار کر لے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…