پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اپوزیشن کا موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے پر غور آصف علی زرداری کی دی گئی تجویز سامنے آگئی

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کراچی (این این آئی)متحدہ اپوزیشن کی جانب سے موجودہ سیاسی صورتحال پر سخت ردعمل دینے پر غور شروع کر دیاگیا ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے عدالتی فیصلے کے انتظار کی بجائے سڑکوں پر آنے پر مشاورت کی ہے، مشاورت میں آصف زرداری، شہباز شریف،

مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے مرحلہ وار حکومت مخالف تحریک شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔آصف زرداری نے تجویز دی ہے کہ پہلے مرحلے میں صوبائی سطح پر عوامی احتجاج کیا جائے جبکہ دوسرے مرحلے میں عوام کو اسلام آباد اکٹھا کیا جائے، سابق صدر کی تجاویز پر متحدہ اپوزیشن رہنمائوں نے اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق موجوہ صورتحال کے پیش نظر متحدہ اپوزیشن نے گرینڈ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے، جو رواں ہفتے ہی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔گرینڈ اجلاس سے مسلم لیگ ن کے قائد، سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ( ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان کی اقتدار کی ہوس نے ہماری قوم کو بہت تباہ کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ایس او نے آئی پی پیز کو تیل کی سپلائی بند کر دی ہے، ہمیں اگلے ہفتے سے شدید لوڈ شیڈنگ کی توقع رکھنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی نااہلی، کرپشن، جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے واقعی ہماری قوم کو بہت تباہ کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…