منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ،کوئٹہ اور لسبیلہ میں انتخابات کے شیڈول کا اعلان بعد میں ہو گا۔صوبائی الیکشن کمیشن نے کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی

انتخابات 29مئی کو کرانے کیلئے تیاریاں شروع کر دیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق صوبے میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقہ انتخاب پر ہی ہوں گے، صوبے میں براہ راست انتخاب صرف وارڈز کے کونسلر کا ہو گا۔صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے بتایا کہ صوبے میں 838 یونین کونسلز، 34 ڈسٹرکٹ کونسلز، 54 میونسپل کمیٹیاں، 8 میونسپل کارپوریشنز اور ایک میٹر وپولیٹن کارپوریشن ہیں۔انہوں نے بتایا کہ صوبے کے دیہی علاقوں میں یونین کونسل کے وارڈز کی سطح پر کونسلر کا انتخاب براہ راست عوام کریں گے، اس انتخاب کے بعد یونین کونسل میں 33 فیصد نمائندگی خواتین، پانچ فیصد اقلیت، پانچ فیصد کسان اور پانچ فیصد ورکر کو دی جائے گی، یہ تمام کونسلرز اپنے درمیان سے ایک کو چیئرمین اور ایک کو وائس چیئرمین بنائیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد نے بتایا کہ یونین کونسل کا چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل کا ممبر ہو گا جو ملکر ڈسٹرکٹ چیئرمین اور وائس چیرمین کا انتخاب کریں گے، اسی طرح میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے وارڈز میں کونسلرز کا انتخاب براہ راست ہو گا، یہ کونسلرز چیئرمین اور مئیر کا انتخاب کریں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…