پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

انسانی پھیپھڑوں میں پلاسٹک کی موجودگی کا انکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)محققین نے کہا ہے انہیں پہلی بار زندہ انسانوں کے پھیپھڑوں سے مائیکرو پلاسٹک ملے ہیں جو ان کے پھیپھڑوں کی گہرائی میں موجود ہیں۔ یہ وہ پلاسٹک کے ٹکڑے ہیں جو پلاسٹک کے ملبے کو ٹھکانے لگانے کے نتیجے

میں آتے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تحقیق انگلینڈ کے ہل یارک میڈیکل اسکول میں کی گئی اور سائنس آف دی ٹوٹل انوائرمنٹ کے جریدے میں شائع ہوئی۔مقالے کے مرکزی مصنف ڈاکٹر لورا سڈوفسکی کا کہنا تھا کہ مائیکرو پلاسٹک اس سے قبل انسانی لاشوں کے پوسٹ مارٹم کے نمونوں میں پائے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید نہیں تھی کہ پھیپھڑوں کی گہرائی میں بھی اس تعداد اور سائز میں پلاسٹک کے ذرات ملیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ بات بہت زیادہ حیران کن ہے، کیونکہ انسان کے پھیپھڑوں کے نچلے حصوں میں ہوا کی نالیا چھوٹی ہوتی ہیں اور ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں ہے کہ ان سائز کے ذرات پھیپھڑوں کی گہرائی میں جانے سے پہلے فلٹر ہو جائیں گے یا پھنس جائیں گے۔تحقیق میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ مائیکرو پلاسٹک کھانے اور سانس لینے سے آسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…