جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میں آئین اور قانون کیساتھ کھڑاہوں ، آئین شکن عناصر اپنی مرضی کرنا چاہتے ہیں، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کھل کر سامنے آ گئے

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا ہے کہ سپیکر کے تمام اختیارات میرے پاس ہیں ، میں نے جو بھی احکامات دئیے ہیں وہ آئین اور قانون کی کتاب کے مطابق دئیے ہیں ،جب تک پنجاب اسمبلی سے نوٹیفکیشن نہیں ہوگا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، اسمبلی سیکرٹریٹ نوٹیفکیشن کرنے میں غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کر

رہا ہے،جو طاقتیں ایسا کررہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آئین و قانون کی بالا ددستی پر یقین رکھتا ہوں اور آئین و قانون کی کتاب کے مطابق چلوں گا ،اسمبلی سیکرٹریٹ کی غیر سنجیدگی افسوسناک ہے، اس طرح کے اقدام سے سب کا نقصان ہوگا،پرویز الٰہی خود وزیر اعلی کے امیدوار ہیں ،سپیکر کے اختیارات میرے پاس ہیں،میرے دفتر کے عملے کو بھی دبائو میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے،چوہدری پرویز الٰہی قابل احترام ہیں ان کو اس چیز کا احساس ہونا چائیے ،احکامات نہ ماننے پر شدید اعتراض ہے ،اس وقت صوبے میں آئینی بحران کی صورتحال ہے ،سپریم کورٹ اس پر نوٹس لے ۔ انہوں نے کہا کہ آئینی بحران پر تین اپریل کو ووٹنگ کروانے کی کوشش کی لیکن شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اجلاس ملتوی کرنا پڑا،ہنگامہ آرائی پر کمیٹی بنائی گئی ہے، میری اطلاعات کے مطابق 17,18 اراکین کی رکنیت معطل کی جاسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پانی اور بجلی بند ہونے پر میں نے واضح موقف جاری کیا ،بلوچ ہونے کے ناطے یہ ہماری روایات نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہائوس جو اجلاس ہوا میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اس میں نہیں جا سکا،مجھے معلوم نہیں کہ عمران خان نے اس اجلاس میں کیا کہا ۔ انہوںنے کہا کہ میرا اگلاانتخاب تحریک انصاف سے لڑنے کا ارادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کیا اب غداری کا بھی سرٹیفکیٹ لینا ہوگا ۔ اگر ہم کچھ ہیں تو اپنے ملک کی وجہ سے ہیں ۔

میرے بزرگ پاکستان بننے سے پہلے اس دھرتی پر رہتے ہیں ، میں نے بھی اسی دھرتی پر دفن ہونا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد مزاری نے کہا کہ رولز آف پروسیجر کے مطابق اس وقت سپیکر کے تمام اختیارات میرے پاس ہیں اور میں ایوان کا کسٹوڈین ہوں ۔ آئین و قانون کی کتاب مجھے جو اختیارات دیتی ہے میں نے اس کے مطابق احکامات جاری کئے ہیں۔ اجلاس چھ اپریل کو بلانا سپریم کورٹ کی عزت کی بات ہے اسی لئے کہا اجلاس ہونا چاہیے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…