منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اہلیہ سے پہلی ملاقات کہاں اور کیسے ہوئی؟ سرفرازاحمد نے تمام احوال بتادیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی اہلیہ سیدہ خوش بخت سے پہلی ملاقات کی کہانی مداحوں سے شیئر کی ہے۔حال ہی میں سرفراز احمد نے اپنی اہلیہ اور بیٹے عبداللہ کے ہمراہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے کیرئیر سمیت ان کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ دلچسپ سوالات پوچھے۔کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ

کیرئیر کی شروعات کے کتنے سال بعد خوش بخت آپ کی زندگی میں آئیں، اس پر سرفراز نے جواب دیا کہ میری ان سے پہلی ملاقات 2010 میں ہوئی تھی، ہماری بات پکی 2012 ،شادی 2015 میں ہوئی۔ سابق کپتان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ سے پہلی ملاقات خوش بخت کے بھائی کی وجہ سے ہوئی۔ کرکٹر نے بتایا کہ میں ان کے بھائی کے ساتھ انڈر 12 میں کھیلا کرتا تھا، پھر ان کے والد سے میری اچھی سلام دعا تھی کیونکہ وہ امپائرنگ کرتے تھے۔ سرفراز احمد نے بتایا کہ پھر ان کے بھائی نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا اور پڑھائی کی طرف نکل گئے ،میں نے اپنا کیرئیر اسی فیلڈ میں بنایا۔بعدازاں 2009 میں میری ان کے بھائی سے دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا، جب میں ان کے گھر گیا تو وہاں میں نے خوش بخت کو پہلی بار دیکھا۔کرکٹر نے بتایا کہ اس کے بعد خوش بخت کے ہاں رشتہ بھجوانے کے لیے کچھ وقت لگا، پھر میں نے امی کو بتایا تو وہ رشتہ لے گئیں، اس سے پہلے کہ امی مجھے لڑکیاں دکھاتیں، میں نے ہی انہیں دکھا دی تھی۔سرفراز احمد کا رشتہ آنے سے متعلق ان کی اہلیہ نے انکشاف کیا کہ والدین نے اس رشتے پر میری مرضی معلوم نہیں کی تھی، انہوں نے خود ہی ہاں کی تھی۔ خوش بخت سرفراز نے بتایا کہ جب یہ میرے گھر آتے تھے تو اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ مجھے پسند کرتے ہیں، پھر امی نے بھی بتادیا تھاچونکہ میرے بھائی کافی سخت مزاج کے تھے اس لیے میری کبھی سرفراز سے باقاعدہ بات چیت نہیں ہوئی، بس سلام دعا کی حد تک جانتی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…