واشنگٹن، اسلام آباد (آئی این پی ) امریکہ نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف کر لیا۔امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان سے متعلق سفری ہدایت میں ترمیم کر دی اور کورونا کے حوالے سے زیادہ احتیاط برتنے کے الفاظ ہٹا دئیے۔ امریکا نے پاکستان کی آبادی کے اسی فیصد حصے کی مکمل ویکسی نیشن کا اعتراف بھی کیا۔
سنٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی رپورٹ پر ٹریول ایڈوائزری میں ترمیم کی گئی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کو ہائی رسک کیٹیگری ون میں شمار کیا جاتا تھا۔دوسری جانب پاکستان میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس سے کوئی اموات واقع نہیں ہوئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 148کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30,361 ہوگئی جبکہ 1,525,923 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 148 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 923 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 75 ہزار 949 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 224 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 19 ہزار 173، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 103، بلوچستان میں 35 ہزار 478، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 715 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 281 کیسز سامنے آچکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں مسلسل تیسرے روز بھی کورونا وائرس سیکوئی اموات نہیں ہوئی جبکہ کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 361 تک پہنچ گئی۔
کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,558 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔اس کے علاوہ سندھ میں 8097، خیبرپختونخوا میں 6322، اسلام آباد میں 1023، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 09 ہزار 098 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 310 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی۔کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 212 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک14 لاکھ 86 ہزار 464 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 26 ہزار 413 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 148 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 633 ہزار 900 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔