جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان کا تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ (جولائی تا مارچ)کے دوران پاکستان کی برآمدات 23 ارب 29 کروڑ ڈالر سے زائد رہی

جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی دورانیے میں پاکستانی کا برآمداتی حجم 18 ارب 68 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ تھا۔مارچ 2022 میں پاکستان نے مجموعی طور پر 2 ارب 74 کروڑ ڈالرز کے مساوی رقم کی اشیا برآمد کیں جب کہ فروری میں برآمدات کی مالیت 2 ارب 82 کروڑ ڈالر تھی۔درآمدات پر نظر ڈالی جائے تو رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران 58 ارب 69 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی جب کہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 39 ارب 48 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئی تھیں۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی درآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 48 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔درآمدات میں اس قدر اضافے کے باعث ملک کے تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے تجارتی خسارے کا تخمینہ 28 ارب ڈالر لگایا تھا۔ رواں مالی سال کو ابھی 9 ماہ ہی ہوئے ہیں اور تجارتی خسارہ 35 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ مں خام تیل اور اشیائے خور ونوش کی قیمتوں کے پیش نظر امکان ہے رواں مالی سال پاکستان کا تجارتی خسارہ 45 ارب ڈالر سے تجاوز کرسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…