جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

جس پر پی ٹی آئی والے جشن منارہے ہیں وہ ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے، آغا سراج درانی کا انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جس سرپرائز پر جشن منارہی ہے وہ خوشی ان کے گلے بھی پڑ سکتی ہے، ابھی معاملہ شروع ہوا ہے۔منگل کواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ

اسپیکر اگر آئین کے خلاف جائیں گے تو اس کے خلاف ایکشن ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدم اعتماد کا معاملہ ختم ہوگیا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں ہے تو اس پر کوئی بات نہیں ہوسکتی ہے۔انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو حالات ہیں وہ نہیں ہونے چاہیے تھے اور ہماری کوشش ہے کہ ملک میں بہتری آئے۔سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کا چھکا ان کے گلے بھی پڑ سکتا ہے ۔قبل ازیں منگل کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔فاضل جج کی ریٹائرمنٹ کے باعث سماعت لنک جج کے پاس ہوئی۔عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 اپریل تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…