جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم عمران خان کا ضمیر فروشوں کیخلاف عدالت جا کر تاحیات نااہل کرانے کا اعلان

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں کی بھاری قیمت چکانا پڑی مگر اس بارسوچ سمجھ کرنظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیںگے، ضمیر فروشوں کیخلاف عدالت میں جائیں گے اورانہیں تاحیات نااہل کرائیں گے،لاہور میں ان غداروں کے خلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے، چاہتے ہیں ہر روز احتجاج سے امریکہ کو پیغام جائے ہم زندہ قوم ہیں،ملک کے خلاف بیرونی سازش ہوئی

یہاں کے غدار بیرونی سازش کا حصہ بن گئے، بیرونی سازش کا حصہ بننے والے غدار ہیں ان کو عبرت ناک سزا نہ دی گئی تو اس سے بھی زیادہ غداری کریں گے، آج یہ حالات ہیں کہ باہر کا کوئی ملک اگر ہماری حکومت گرانا چاہے تو صرف 10 سے 15 ارب روپے میں وہ 20، 30 لوگوں کو خریدیں اور حکومت گرادیں، یہ کون سی جمہوریت ہے؟،آئندہ تین ماہ میں ملک میں الیکشن ہوگا، کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، آج فیصلہ کن وقت ہے،شیروانیاں سلوانے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی۔گورنرہائوس لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کارکنان الیکشن کی تیاری کریں، اگلے تین ماہ میں پاکستان میں الیکشن ہو گا،ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں، اس کی ہمیں بہت بڑی سزااٹھانا پڑی، اس بار سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے، ہم نے اب بڑی سوچ سمجھ کر ٹکٹیں دینی ہیں، جو مشکل وقت ہمارے ساتھ رہے انہیں ٹکٹ دیں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان میں بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، ملک کے غدار ان کے ساتھ مل گئے، باہر سے حکومت گرانے کی سازش ہوئی، زیادہ تر لوگوں کو جنہوں نے ان کا ساتھ دیا ان کو علم نہیں تھا کہ سازش ہوئی۔ جو بیرونی سازش کا حصہ تھے الیکشن میں ان لوگوں کو سبق سکھائیں گے، ،عوام بیرونی سازش کے خلاف روز مظاہرہ کریں گے، جنہوں نے بیرونی سازش میں شرکت کی وہ سب غدار ہیں، غداروں کے خلاف سپریم کورٹ میں گئے ہیں، لوگوں کو خرید کرحکومت گرانا کونسی جمہوریت ہے، ضمیرفروشوں کے خلاف عدالت میں جائیں گے، ضمیر فروشوں کوتاحیات نااہل کرائیں گے، یہ کب تک جمہوریت کا سودا کرتے رہیں گے۔انہوںنے کہا کہ ضمیرخرید کو ارکان کو ہوٹل میں بند کیا ہوا ہے، جن کا پیسہ باہر پڑا ہے وہ غلامی کریں گے،

ہم نہیں،یہ صرف الیکشن نہیں ہاریں گے بلکہ ان کی سیاسی قبریں بھی بنیں گی،جو بیرونی سازش کا حصہ بنیں عوام ان کو سبق سکھائیں گے،آج غداری کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو ہماری نسلیں بھی ہمیں معاف نہیں کریں گی، پرامن احتجاج کرنا قوم کا فرض ہے،پاکستان کا فیصلہ کن وقت ہے، پرامن احتجاج سے پیغام جائے گ یہ زندہ قوم ہے، کل اسلام آباد میں زبردست احتجاج ہوا، آج پھر ایف نائن میں احتجاج ہوگا، قوم پرامن احتجاج سے اس سازش کو ناکام بنائیں،لاہور میں ان غداروں کیخلاف ہر روز احتجاج ہونا چاہیے

، چاہتے ہیں کہ ہر روز احتجاج سے امریکہ کو پیغام جائے کہ یہ زندہ قوم ہے،یہ جمہوریت، ملک اور آنے والی نسلوں سے بھی غداری کر رہے ہیں، یہ غدار ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے دوبارہ دہرایا کہ ماضی میں غلطیاں ہوئیں جس کی سزا بھگتنا پڑی، فیصلہ کیا ہے اب ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی، اس مرتبہ سوچ سمجھ کر نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے،شیروانیاں سلوانے والوں کو شرمندگی اٹھانا پڑے گی،عمران خان نے کہا کہ ارکان کو خرید کر حکومت گرانا کون سی جمہوریت ہے ۔

میں نے آپ سب کو بتانا ہے کہ انشااللہ اس الیکشن میں جا کر اس بیرونی سازش کا حصہ بننے والوں کو سبق سکھائیں گے جنہوں نے آزاد خارجہ پالیسی رکھنے والی حکومت کو گرانے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام ان کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ یہ صرف الیکشن نہیں ہاریں گے بلکہ ان کی سیاست کی قبر بن جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ 3 چوہے وہ لوگ ہیں جن کی دولت پاکستان سے باہر پڑی ہے

، 30 سال سے یہ ملک سے باہر پیسہ بھیج رہے ہیں، جن کا پیسہ باہر ہوگا وہ یہی کہیں گے کہ بھکاری اپنی مرضی کے فیصلے نہیں کر سکتے، یعنی اگر ہم مقروض ہیں تو ہمیں غلامی کرنی پڑے گی۔عمران خان نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غلامی تم کرو گے، یہ آزاد قوم ہے جو کسی کے آگے نہیں جھکے گی۔ہمارے ملک کے لیے آج یہ فیصلہ کن لمحہ ہے،

اس سازش کو کامیاب ہونے دیا تو ملک کا مستقبل اور جمہوریت تباہ ہوجائے گی، اس لیے میں ساری قوم کو کہتا ہوں کہ پرامن احتجاج کرنا اور اس سازش کو شکست دینی چاہیے، اگر آج ہم اس غداری کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو ہماری آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی کیونکہ ہم ان کا مستقبل اندھیرے میں ڈال رہے ہیں۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر ہائوس لاہور میںگورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہوئی ہے،

جس میں نئے وزیر اعلی کے انتخاب اور مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، شیخ رشید ،پرویز خٹک ،شفقت محمود، فواد چودھری اور حماد اظہر بھی شریک تھے۔ وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الٰہی ،چوہدری مونس الٰہی اور حسین الٰہی کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب اور منحرف اراکین کے حوالے سے گفتگو کی گئی ، چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے نمبر گیم بارے بھی بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ سے بھی تفصیلی آگاہ کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…