بدھ‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2026 

30 سال کا نواز شریف آمر کی گود میں بیٹھا 45 سال کا نواز شریف ڈکٹیٹر کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا لیکن 70 سال کا عمران خان ۔۔۔” شاہزیب خانزادہ نے نشاندہی کردی

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے وزیراعظم عمران خان سے متعلق کہا ہے کہ جن اصول کی وہ بات کرتے ہیں وہ خود ہی انہیں توڑ دیتے ہیں جو کہ افسوسناک ہے ۔ شاہ زیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ 30سال کا بھٹو اور 30سال کا

نواز شریف ضرور جنرل ایوب اور جنرل ضیاء الحق کی گود میں بیٹھا ہو گالیکن 45سال کا نواز شریف اور 45سال کا بھٹو کسی ڈکیٹیٹر کی سپورٹ نہیں کیا اور نہ ہی وہ کسی ڈکٹیٹر کیساتھ کھڑا ہوا انہوں نے جموریت کی بات کی مگر 70سالہ عمران خان پر آئین توڑنے کا الزام لگ رہا ہے کہ انہوں نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔اپنے ڈپٹی سپیکر کی مدد سے جو جمہوری تحریک تھی اس کو روکا ہےاور اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے ، انہوں نے کہا مجھے اس بات کا افسوس ہے کہ جن کے اصول کے بارے میں وزیراعظم عمران خان بات کیا کرتے رہے ہیں آج خود ہی انہیں توڑ دیا ۔ دوسری جانب معروف صحافی حامد نے الزام جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ مبینہ دھمکی آمیز خط اصلی نہیں ہے جو خط پاکستانی سفارت خانے نے بھیجا تھا یہ وہ متن نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس خط کو دفتر خارجہ میں دوبارہ لکھا گیا ہے، اس خط میں ایسی باتیں شامل کی گئیں جو اصل خط میں موجود نہیں تھیں، معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کے اندر سے پتہ چلا ہے کہ یہ وہ اصل خط نہیں ہے۔ عمران خان کی جانب سے بیرونی سازش کے حوالے سے جس مبینہ خط کا دعویٰ کیا گیا تھا اس میں تبدیلیاں کیے جانیکا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جس خط یامراسلے کو بنیاد بنا کر عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی طرف جانے سے انکار کیا اور اسمبلی تحلیل کرنیکا فیصلہ کیا وہ خط ہی مشکوک ہے، اصل خط یا مراسلے میں تبدیلیاں کی گئی ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مرنے کے علاوہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…