جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی، عامر لیاقت نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا

datetime 6  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کروانے کی کوشش کی،  سابق رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے انتہائی سنگین الزام عائد کردیا۔ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے تحریک انصاف چھوڑنے کے بعد

عمران خان پر سنگین الزامات عائد کر دیے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان پر الزام عائد کیا ہےکہ انہوں نے ایک کور کمانڈر کے ذریعے فوج میں بغاوت کرانے کی کوشش کی ، یہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہٹانا چاہتے تھے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں کوئی بھی ارکان غدار نہیں ہے بلکہ آپ نے تمام اراکین کو غدار قرار دیا ۔ میرے تو دل میں تکلیف تھی ، جب تک اسمبلی پہنچا اس وقت تک دروازے بند ہو گئے تھے میں نے ووٹ بھی نہیں دیا لیکن آپ نےمجھے بھی غدار ڈکلیئر کر دیا لیکن اب ووٹ دوں گا کل تک تمہارے ساتھ تھا غدار ،اب ان کیساتھ ہوںجو غدار نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا ۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…