پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آج بھارت فیصلہ کرے تو دس، پندرہ ارب روپے میں پاکستان میں حکومت گراسکتا ہے، عمران خان

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ضمیر فروشوں اور غداری کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، عوام الیکشن میں انہیں سبق سکھائے گی ،آواری ہوٹل میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ،ان کو عبرت ناک سزائیں نہ ہوئیں تو ہمیشہ سودا کریں گے، جن لوگوں نے بیرونی سازش میں شرکت کی یہ سب غدار ہیں ، آج یہ حالات ہیں کہ کوئی بھی ملک بھی

پاکستان میں حکومت گرا سکتا ہے، اگر آج بھارت یہ فیصلہ کرے کہ پاکستان میں حکومت گرانی ہے تو وہ 10 سے 15 ارب روپے میں حکومت گرا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم نے اپنے ایک روزہ دور ہ لاہور کے موقع پر گورنر ہائوس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری شروع کردیں، ان شا اللہ اگلے 3 مہینوں میں پاکستان میں الیکشن ہوگا، اور اس بارالیکشن میں ہم بہت سوچ سمجھ کر اپنے نظریاتی لوگوں کو ٹکٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے ماضی میں غلطیاں ہوئیں اور ہمیں اس کی بہت بڑی سزا بھگتنی پڑی، ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر یہ فیصلہ لیا ہے کہ ہم نے ٹکٹس سوچ سمجھ کر ان لوگوں کے دینے ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔وزیراعظم کہا کہنا تھا کہ پاکستان میں حکومت گرانے کے لیے بہت بڑی بیرونی سازش ہوئی، ہمارے غدار ان کے ساتھ مل گئے، ان کا ساتھ دینے والے زیادہ تر لوگوں کو اس سازش کا عمل نہیں تھا لیکن اچکنیں سلوانے والے ان کے بڑے اس سے واقف تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ا?پ سب کو بتانا ہے کہ ان شا اللہ اس الیکشن میں جا کر اس بیرونی سازش کا حصہ بننے والوں کو سبق سکھائیں گے جنہوں نے ا?زاد خارجہ پالیسی رکھنے والی حکومت کو گرانے کی کوشش کی، پاکستان کے عوام ان کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ یہ صرف الیکشن نہیں ہاریں گی بلکہ ان کی سیاست کی قبر بن جائے گی۔انہوں نے کہ یہ 3 چوہے وہ لوگ ہیں جن کی دولت پاکستان سے باہر پڑی ہے، 30 سال سے یہ ملک سے باہر پیسہ بھیج رہے ہیں، جن کا پیسہ باہر ہوگا وہ یہی کہیں گے کہ بھکاری اپنی مرضی کے فیصلے نہیں کرسکتے، یعنی اگر ہم مقروض ہیں تو ہمیں غلامی کرنی پڑے گی۔انہوں نے مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غلامی تم کروگے، یہ آزاد قوم ہے جو کسی کے ّآگے نہیں جھکے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں سمیت لوگوں کو خرید کر اواری ہوٹل میں رکھا گیا، ساری قوم کے سامنے ہماری جمہوریت، سالمیت اور ممستقبل یہ لوگ ضمیر بیچ کر تباہ کررہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر نشست حاصل کرکے اپنے ضمیر کا سودا کرنے والوں کے خلاف ہم عدالت جارہے ہیں، ان پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے اور ان کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے،

یہ ملک اور جمہوریت کے بھی غدار ہیں اور آنے والی نسلوں کے بھی غدار ہیں، ان کو عبرتناک سزا نہیں دیں گے تو یہ ہمیشہ ہماری جمہوریت کا سودا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ حالات ہیں کہ باہر کا کوئی ملک اگر ہماری حکومت گرانا چاہیے تو صرف 15،10 روپے میں وہ 30،20 لوگوں کو خریدیں اور حکومت گرادیں، یہ کون سی جمہوریت ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہم ان لوگوں کا پوری طرح مقابلہ کریں گے، ہم ان کے خلاف سپریم کورٹ گئے ہیں،

جن لوگوں نے بیرونی سازش میں شرکت کی یہ سب غدار ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے تمام ورکرز کو کہتا ہوں کہ ا?پ نے ہر روز مظاہرہ کرنا ہے، ایک زندہ قوم اس سازش کے خلاف کھڑی ہوتی ہے، اسلام ا?باد کے ایف 9 پارک میں ا?کر قوم ان غداروں کے خلاف مظاہرہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ا?ج ہم اس غداری کے خلاف کھڑے نہیں ہوں گے تو ہماری ا?نے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی،

کیونکہ ہم ان کا مستقبل اندھیرے میں ڈال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک یہ کرسکتا ہے، اگر آج بھارت یہ فیصلہ کرے کہ پاکستان میں حکومت گرانی ہے تو وہ 10 سے 15 ارب روپے میں حکومت گرا سکتا ہے۔انہوں نے کہا ہمارے ملک ا?ج یہ فیصلہ کن لمحہ ہے، اس سازش کو کامیاب ہونے دیا تو ملک کا مستقبل اور جمہوریت تباہ ہوجائے گی، اس لیے میں ساری قوم کو کہتا ہون کہ پرامن احتجاج کرنا

اور اس سازش کو شکست دینا چاہیے، یہ آپ کا فرض ہے، آج پھر اسلام آ باد میں ایف 9 پارک میں عشا کے بعد احتجاج ہوگا۔خطاب کے وران انہوں نے شفقت محمود کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بھی احتجاج کا انتظام کریں، ہر روز احتجاج ہونے چاہیے، تاکہ ساری قوم پیغام دے، امریکا جو کچھ کرنے کی کوشش کررہا ہے اسے بھی پیغام جانا چاہیے اور جو یہاں غدار ہیں ان کو بھی پیغام جانا چاہیے کہ یہ زندہ قوم ہے، یہ کبھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…