جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

پنجاب کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں ،فرح خان تھی فرح خان بنی گالہ کی فرنٹ پرسن ہے ، مریم نواز

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے میں دکھائے جانے والے خط کو وزارت خارجہ میں تیار کیا گیا، اسٹیبلشمنٹ خط کے معاملے پر وضاحت دے، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں

خالی کاغذ دکھایا۔مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ عثمان بزدار نہیں بلکہ فرح خان تھی ، فرح خان بنی گالہ کی فرنٹ پرسن ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق انکا کہنا تھا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی عمران خان بچاؤ کمیٹی نہیں ہے۔نیوز کانفرنس کے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ حکومت جب جاتی ہے تو اپنی کارکردگی عوام کو بتاتی ہے، نوازشریف کے منصوبوں پر آج بھی عمران خان جعلی تختیاں لگارہے ہیں، حکومت اپنی کارکردگی کے بجائے جعلی خط لے کر آگئی، حکومت عدم اعتماد کے جواب میں اپنے منصوبے لے کرآتی مگر یہ جعلی خط لے آئے، آپ نے سب خط سے متعلق سب کچھ بتا دیا تو خط کیوں نہیں دکھایا، عمران خان نے جلسے میں کوئی خط نہیں خالی کاغذ دکھایا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ گرفتاری سے بچنے کیلئے بھاگ کھڑا ہوا، آپ کی حکومت ختم ہو چکی ہے لیکن ڈھٹائی سے سرکاری ٹی وی کے اثاثوں کو استعمال کر رہے ہیں،عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب نہیں تھے کوئی اور تھا۔ ہم الیکشن سے بھاگنے والے نہیں، تم الیکشن سے بھاگنے والے ہو، آپ کو ایک ایک پائی کا جواب دینا پڑیگا، پاکستان کے آئین توڑنے کا فیصلہ آنے کے بعد انتخابات میں جائیں گے، ہم الیکشن سے ہرگز نہیں بھاگتے، تم بھی سکیورٹی کے بغیر نکلو تمہیں اپنی حیثیت پتہ لگے گی، آئین کا فیصلہ ہونے کے بعد ہم الیکشن میں ضرور جائیں گے، ہر جگہ تقرریاں جادو ٹونے سے ہوتی تھیں، یہ سب کچھ قوم کے سامنے آئے گا، گورنر ہاؤس پنجاب میں اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے 54 یا 55 ارکان موجود نہیں تھے۔ غیر ملکی خبررساں اداروں نے بھی کہہ دیا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی، یہ اتنے گھبرائے ہوئے ہیں کہ روزے میں بھی پانی مانگ رہے تھے، گھبرائے ہوئے کیوں ہیں، علیم خان اور جہانگیر ترین اپنے جوابات خود دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…