جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کویت کے وزیراعظم نے اعلیٰ اخلاق کی مثال قائم کر دی ، تحریک عدم اعتماد پر پارلیمنٹ تحلیل کرنے کی بجائے استعفیٰ دیدیا

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی پارلیمنٹ میں وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پرووٹنگ سے قبل حکومت ہی مستعفی ہوگئی۔کویتی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شیخ مشعل ال احمد ال صباح کو وزیراعظم شیخ صباح ال خالد کی جانب سے

حکومت کے استعفے کا خط موصول ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق شیخ صباح حکمران الصباح خاندان کے رکن اور 2019 کے اواخر سے وزیر اعظم ہیں کو کابینہ کے سربراہ کے طور پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حزب اختلاف کے اراکین پارلیمنٹ بدعنوانی سمیت دیگر مسائل پر تنقید کرتے نظر آتےہیں۔کویت نے اپنی اسمبلی کو دیگر خلیجی ریاستوں میں ملتے جلتے اداروں کے مقابلے میں زیادہ اثر و رسوخ دیا ہے، جس میں قانون پاس کرنے اور بلاک کرنے، وزراء سے سوال کرنے اور اعلیٰ سرکاری اہلکاروں کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اختیار شامل ہے۔کویت میں سیاسی جھگڑوں کی وجہ سے اکثر کابینہ میں ردوبدل یا پارلیمنٹ کی تحلیل کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔فروری میں دفاع اور داخلہ کے وزراء نے اس بات پر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان سے دیگر وزرا کی جانب سے مختلف معاملات پر پوچھ گچھ کی جارہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…