جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان کا حساب برابر کرکے چھوڑونگا، علیم خان کی مبینہ آڈیو لیک 

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما علیم خان کی وزیر اعظم عمران خان پر لگائے گئے الزامات سے متعلق مبینہ آڈیو کال لیک ہوگئی،مبینہ آڈیو کال میں علیم خان کو عمران خان پر الزامات لگاتے سنا جاسکتا ہے۔علیم خان کی مبینہ آڈیو میں

انہوں نے کہاکہ جتنی محنت میں نے پی ٹی آئی کیلئے کی کسی نے نہیں کی، عمران خان کو باہر سے بیٹھ کر دیکھنا، ٹی وی پر دیکھنا یا ان کی باتیں سننا بہت اچھا لگتا ہے، باتیں تو اور بھی بہت سے لوگ اچھی اچھی کرتے ہیں تاہم جب عمل کی بات آتی ہے تو فرح بی بی کے ذریعے  پنجاب میں جو رشوت دی گئی ۔مبینہ کلپ میں علیم خان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیوں کو بیچ کر جو پیسے عمران خان کی اہلیہ نے وصول کیے وہ اس کی تفصیلات کیوں نہیں بتاتے؟ اتنے ایماندار ہیں تو اپنی باتیں بتائیں؟ عثمان بزدار نے جو پیسے وصول کیے وہ کس کے پاس گئے ، فرح کون تھی؟مبینہ آڈیو میں انہوںنے کہاکہ عمران خان جو دکھتے ہیں اور جو وہ درحقیقت ہیں دونوں بہت مختلف ہیں اور جو لبادہ انہوں نے اوڑھا ہوا ہے انشاء اللہ اللہ جلد انہیں دنیا کے سامنے لے کر آئیگا۔مبینہ آڈیو لیک میں انہوں نے کہا کہ ‘میں نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں جانتا، میں نے عمران خان سے اپنا حساب برابر کرنا ہے جو انہوں نے میرے اور میرے بچوں کے ساتھ کیا اور میں یہ حساب برابر کرکے چھوڑونگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…