جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ روس کے اثرات آنا شروع ، پاکستانیوں کیلئے زبردست اعلان کردیاگیا

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

ماسکو(آئی این پی) روس نے پاکستان اور بھارت سمیت 52 ممالک پر کورونا وبا کے باعث عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزیر اعظم میخائل نے اعلان کیا ہے کہ 9 اپریل سے وبائی امراض کے باعث عائد سفری پابندیوں کو

ختم کردیا جائے گا جس کے بعد دوست ممالک کے لیے فضائی آپریشن کو شروع کردیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا جن 52 ممالک پر سفری پابندیوں کو ختم کیا گیا ہے ان میں ارجنٹائن، بھارت، چین ، پاکستان، جنوبی افریقہ اوردیگر دوست ممالک شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ چارٹر پروازوں کو بحال کرنے کا فیصلہ پیر کو کیا گیا تھا جس پر دستخظ بھی کردیے گئے ہیں۔روسی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ اب ہم ارجنٹائن ، بھارت ، چین، جنوبی افریقہ اور دیگر دوست ممالک سمیت 52 ممالک کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کررہے ہیں۔پروازوں کا بحال کرنے کا فیصلہ ان ممالک میں کورونا وائرس کی صورت حال کو مدنظر رکھ کرکیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ان ممالک میں الجیریا، ارجنٹائن، افغانستان، بحرین، بوسنیا، ہرزیگووینا، بوٹسوانا، برازیل، وینزویلا، ویتنام، ہانگ کانگ، مصر، زمبابوے، اسرائیل، بھارت، انڈونیشیا، اردن، عراق، کینیا چین اور پاکستان شامل ہیں۔علاوہ ازیں شمالی کوریا، کوسٹا ریکا، کویت، لبنان، لیسوتھو، ماریشس، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش ، موزمبیق، مالڈووا، منگولیا، میانمار، نمیبیا، عمان، پیرو، سعودی عرب، سیشلز، سربیا، شام، تھائی لینڈ، تنزانیہ، تیونس، ترکی، یوراگوئے، فجی، فلپائن، سری لنکا، ایتھوپیا، جنوبی افریقہ، اور جمیکا پر بھی پابندیوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…