جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

غداری کے ثبوت ہیںتو سامنے لائے جائیں شہباز شریف کا آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے کہا ہے کہ میں آرمی چیف جنرل باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائیں، عدالت کے سامنے یہ ثبوت لائیں، نگراں سیٹ اپ کیلئے عارف علوی کا کوئی خط نہیں ملا،

عارف علوی اور عمران  نیازی آئین شکنی کے مرتکب ہیں، پہلے اس کا فیصلہ ہوگا باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں ،ڈپٹی سپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے،صدر اور وزیراعظم نے بھی آئین کو توڑا ہے،صدر نے اپنا دماغ استعمال کئے بغیر فیصلہ کرلیا ہے،جلد انتخابات ہم چاہتے تھے لیکن اس طرح نہیں چاہتے تھے۔ شہباز شریف نے کہاکہ آئین کو پامال کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عدالت عظمی میں آئے ہیں ،جو صورتحال ہے یہ بنانا ریپبلک بن جائیگی۔ شہباز شریف نے کہاکہ بات یہ نہیں ہے کہ ہم جلد اور شفاف الیکشن نہیں چاہتے،یہی تو ہم چاہتے تھے،ہم چاہتے تھے صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہومگر اس وقت آئین کو توڑا گیا،192 ممبران کو انہوں غدار قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ میںآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اگر ہم نے غداری کی ہے تو ثبوت سامنے لائیں ،اگر ہم نے یہ جرم نہیں کیا،خارجہ سورس استعمال نہیں کیے تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے کبھی اتنے صاف الفاظ میں بات نہیں کی، اب عدالت سے بھی ملتمس ہوں، اپنے وکلا کے ذریعے یہ مطالبہ رکھیں گے کہ براہ کرم اس بات کا جائزہ لیں اور فورم بنادیں جس میں بات عیاں ہو۔انہوں  نے کہا کہ ہم  نے ساڑھے تین سال یہ مطالبہ کیا کہ یہ حکومت جعلی اور  وزیراعظم بھی جعلی ہے، ہم نے جب آئینی و قانونی طور پرعدم اعتماد کی تحریک پیش کی تو اس کے بعد غداری کے نعرے لگ گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ وقت آگیا ہے فوج کے سپہ سالار جن کی بے شمار قربانیاں ہیں وہ آج اس بات کا عندیہ دیں کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی میں جومنٹس پاس ہوئے جس میں بین الاقوامی سازش اور اپوزیشن کا رول ہے تو اسے سامنے لائیں، کیا وہ منٹس انہوں نے سائن کیے؟ دیکھیں کیا اس میں اسٹیبلشمنٹ کی منظوری ہے؟۔ایک سوال ک جواب میں انہوں  نے کہا کہ نگراں سیٹ اپ کیلئے عارف علوی کا کوئی خط نہیں ملا، عارف علوی اور عمران نیازی آئین شکنی کے مرتکب ہیں،  پہلے اس کا فیصلہ ہوگا باقی باتیں بعد میں ہوں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…