جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

“کوئی خط نہیں ، ڈونلڈ لو کی ایک ویڈیو دفتر خارجہ کو بھیجی گئی سینئر ” اینکر پرسن ندیم ملک “ثبوت” سامنے لے آئے

datetime 5  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نےوزیراعظم عمران خان کےدھمکی آمیز خط کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئی خط نہیں آیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈونلڈ لو امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری آف سٹیٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ یہ وہ ڈونلڈ لو صاحب ہیں جو اسد مجید سے ملے تھے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ

عمران خان روس کا دورہ کر رہے ہیں اس پر ہمیں تحفظات ہیں یہ اپنی ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پرائم منسٹر خان نے روس کا دورہ کیا ہے اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ ان کیساتھ کیسے کام کریں ، اس پر ان سے سوال پوچھا گیا کہ آپ نے پاکستان کے پرائم منسٹر یا وزیر خارجہ سے فون پر بات کی تھی اس کے جواب میں ڈونلڈ لو کہے رہے ہیں کہ ہمارے چارج ڈی آفیئر نے شاہ محمود قریشی سے بات کی تھی لیکن ہم ابھی غور کر رہے ہیں کہ پرائم منسٹر خان سے کیسے ملاقات کریں۔ ندیم ملک کا کہنا تھا یہ صورتحال ہے ، یہ آپ کا الزام ہے ، صبح سپریم کورٹ کے سامنے ثبوت دیجئے اور پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہو گی کہ ان لوگوں کو ڈی چوک میں لٹکا دیں اگر ثبوت نہیں تو قوم کو تقسیم مت کریں ۔ انکا کہنا تھا کہ یہ افسوسناک صورتحال ہے یہی وہ ویڈیو میسج ہے یہی وہ ٹرانسکرپٹ ہے یہی وہ سائفر ہے جو اسد مجید نے فارن آفس کو بھیجی ہوئی ہے ۔ ندیم ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امریکہ میں تعینات سفیر اسد مجید کو دفتر خارجہ بلایا گیا اور روس کے دورے پر تشویش کا اظہار کیا گیا، 7 مارچ کو میٹنگ ہوئی اور 8 مارچ کو وہ کیبل پاکستان میں موجود تھی، اگر کوئی سنگین نوعیت کا خطرہ ہو تا ہے تو سفیر اس کی کاپیاں صدرِ مملکت، وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھیجتا لیکن یہ کیبل دفتر خارجہ کو بھیجی گئی۔ 20دن تک اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے لیکن 27 مارچ کو عمران خان نےاسلام آباد پریڈ گرائوند کے جلسے میں قوم کو خط نکال کر دکھایا کہ پاکستان کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے باہر سے ہمیں دھمکی آمیز خط بھیجا گیا ہے اور ہماری حکومت کو تبدیل کیا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…