جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسمبلی بحال کی جائے، ہر بات کا فیصلہ الیکشن سے پہلے ہوگا،سعد رفیق

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سب سے پہلے اسمبلی توڑنے کا غیر آئینی عمل ختم ہو اور اسمبلی بحال کی جائے، اس کے بعد انتخابات کی طرف جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اگر یہ نہ ہوا تو آپ کسی سول ڈکٹیٹر کو نکال نہیں سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ تین اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں سیاہ روز کے طور پر یاد کیا جائیگا، عمران خان اور ان کے حواریوں نے قابل مذمت قدم اٹھایا،اقتدار بچانے کے لیے

آئین سے کھلواڑ کی،مرکز میں بھی پنجاب میں بھی۔انہوںنے کہاکہ (مبینہ دھمکی آمیز پیغام ) خط کا ڈرامہ رچا رہے ہیں،وقت آگیا ہے کہ خط عدالت عظمیٰ میں پیش کریں۔ انہوںنے کہاکہ عدم اعتماد کا تعلق عمران خان کی نالائقی اور لاقانونیت سے ہے،عمران خان نے اداروں کو ذاتی سیاست اور انتقام کے لیے استعمال کیا۔ انہوںنے کہاکہ سفیر اسد کو عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے۔انھوں نے زور دیا کہ ہر بات کا فیصلہ الیکشن سے پہلے ہوگا۔ عمران خان اور عارف علوی قوم کے مجرم ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…