جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

اس وقت پھانسی بھی ہوسکتی ہے اور عمر قید بھی،عمران خان پر غصہ نہیں اب ترس آتا ہے، جواد احمد

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)تحریک عدم اعتماد مسترد اور اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے پر گلوکار اور پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری اطلاعات جواد احمد نے وزیر اعظم عمران خان کو ایک بار پھر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان پر غصہ نہیں اب ترس آتا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں جواد احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر عمران خان کے حامی اور کارکنان کو یہ نہیں پتا کہ انہوں نے کیا کیا ہے، انہوں نے ریاست پاکستان کو مسائل میں ڈال دیا ہے جس کیلئے عمران خان کو اس وقت پھانسی بھی ہوسکتی ہے اور عمر قید بھی۔جواد احمد نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو کسی نے غلط مشورے دیے ہیں، مجھے پہلے عمران خان پر بہت غصہ آتا تھا لیکن اس بار مجھے ان پر ترس آرہا ہے، اس وقت اسٹیبلشمنٹ اور ادارے بہت پریشانی میں ہیں کیوں کہ ڈپٹی اسپیکر نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کو بیرونی ملک کی سازش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف بیان پر فیصلہ آیا تو ان کو جیل ہوسکتی ہے تاہم عمران خان کو مشورہ دینے والوں کو بھی جیل ہونی چاہیے، ایک زمانے میں عمران خان مجھے بہت اچھے لگتے تھے لیکن انہوں نے اپنی جہالت اور بیوقوفی کے باعث اپنے لیے مسائل کھڑے کیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…