جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

روحیل حیات نے عامر لیاقت کے پی ٹی آئی چھوڑنے کو حکومت کی اصل کامیابی قرار دیدیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کے معروف موسیقار روحیل حیات نے سابق پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت کے پارٹی چھوڑنے کے فیصلے کو حکومت کی کامیابی قرار دیدیا ہے۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف جمع کرائی جانے والی

تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا گیا جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ڈراما ختم ہونے کے بعد کہنا چاہتا ہوں کہ وزیراعظم نے جو کچھ کیا، ثابت ہوگیاکہ اپوزیشن جو کچھ کررہی تھی درست کررہی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،آئین سے کس نے انحراف کیا اور منحرف کون ہے؟ فیصلہ عدالت کرے گی تاہم اب موسیقار روحیل حیات نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عامر لیاقت حسین کا پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہنا حکومت کی اصل کامیابی ہے، گویا انہیں ابھی تک اس پارٹی میں خوش آمدید کہا جارہا تھا۔انہوں نے صورتحال پر طنزیہ کہا کہ کیا کامیڈی شو چل رہا ہے۔واضح رہے کہ روحیل حیات پاکستان میوزک انڈسٹری کا ایک بہت بڑا نام ہے جنہوں نے پاکستان میوزک انڈسٹری میں نئے رجحانات ، پاپ میوزک ، میوزک فیوڑن اور پاکستان کے معروف میوزک پروگرام کوک اسٹوڈیو کے ذریعے پوری دنیا کے لوگوں میں مقبولیت حاصل کی۔روحیل حیات نے سال 2008 میں کوک اسٹوڈیو متعارف کیا تھا، بعدازاں 6 سیزنز کے بعد انہوں نے 2013 میں کوک اسٹوڈیو سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ روحیل حیات کی 2019 میں کوک اسٹوڈیو کے 12ویں سیزن میں واپسی ہوئی اور پھر سیزن 2020 بھی انہوں نے پروڈیوس کیا۔ اس سے قبل روحیل حیات پاکستان کے مشہور بینڈ وائٹل سائنز کے بانی اراکین میں شامل تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…