جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کرکٹ کھیلو،ملک سے مت کھیلو ،حفیظ کی عمران خان کے حق میں ٹوئٹ پر سعید غنی کا بھرپور جواب

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

کراچی (این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے قومی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد حفیظ کو وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹ کرنے پر انہیں بھرپور جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کرکٹ کھیلو،ملک سے مت کھیلو ۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کی

جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو مسترد کیے جانے کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کیے تھے،اس معاملے پر محمد حفیظ نے بھی خوشی کا اظہار کیا تھا اور سوشل میڈیا پر وزیرِاعظم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عمران خان ہمیشہ سے ایک حقیقی لیجنڈ ہیں۔محمد حفیظ کی اس ٹوئٹ پر سعید غنی نے بھی سوشل میڈیا پر کرکٹر کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کھیلو ملک سے مت کھیلو۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کی قرار داد مسترد کر دی۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی جبکہ عمران خان نے پارٹی ارکان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے میں کہا تھا کہ اپوزیشن کو ابھی تک سمجھ ہی نہیں آ رہی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…