جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پارلیمنٹ آئین، قانون اور جمہوریت پرخودکش حملہ تھی،حافظ حمد اللہ

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد ( آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پر ردعمل دیتے ہوء کہا ہے کہ خط کی شکل میں غیرثابت شدہ بیرونی سازش کی بنیاد پر ڈپٹی سپیکر کی رولنگ مضحکہ خیز ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ڈپٹی اسپیکر کی

رولنگ پارلیمنٹ آئین قانون اور جمہوریت پرخودکش حملہ تھا،۔ انہوں نے کہا رولنگ بھی غیر آئینی اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھی غیرآئینی ہے۔ اس آئین شکنی کے اصل کردار 4 ہے۔ جس میں عمران نیازی ڈپٹی سپیکر اسپیکر اور فواد چوہدری شامل ہیں۔ انہو ں نے کہا صدر پاکستان عارف علوی بھی اس آئین شکنی سے مستثنی نہیں ہے۔ آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت ان تمام کرداروں کیخلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ انہوں نے کہا عمران نیازی کے آج کے اقدام نے ثابت کردیا یہ جمہوری حکومت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت آئین و جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی۔ انہوں نے کہا عمران نیازی نے جنرل نیازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سرینڈر ہونے کیساتھ بھاگنا بہتر سمجھا۔ پی ڈی ایم کا سپریم کورٹ پر بھروسہ ہے کورٹ آئین، پارلیمنٹ، قانون ،اور جمہوریت کی لاج رکھے گی۔ انہوں نے کہا اب الیکشن کافیصلہ عمران نیازی نہیں پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن کااستحقاق ہے۔ انہوں نے کہا غیرآئینی حکمران، غیرمتوازن، اور غیر جمہوری شخص نیازی پی ڈی ایم کو الیکشن کامشورہ نہیں دے سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…