جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

یاماہا نے موٹرسائیکل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)مہنگائی کے ہاتھوں ستائی ہوئی عوام کے لئے ایک اور بری خبر، اب سفر کے لئے موٹرسائیکل لینا بھی دشوار ہوگیا، کیونکہ گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکل کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔سوزوکی کے بعد یاماہا نے بھی دوماہ کے بعد اپنے مختلف ماڈلز

کی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں یک لخت اضافہ کر دیاہے، جاپانی کمپنی یاماہا کی موٹر سائیکلیں اپنی پائیداری کی بنا پر عوام الناس میں بے حد مقبول ہیں تاہم ان ماڈلز کی نئی قیمتیں اس طرح ہیں۔وائی بی زیڈ 125کی قیمت ساڑھے دس ہزارروپے بڑھادی گئی ہے اس طرح اب یہ بائیک دو لاکھ سے بڑھ کر دو لاکھ 10 ہزار 500 ہوگئی ہے۔وائی بی 125 زیڈ ڈی ایکس کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ بائیک 2 لاکھ 16 ہزار کے بجائے 2 لاکھ 26 ہزار میں فروخت کی جائے گی۔جہاں تک بات ہے وائی بی آر 125 کی قیمت کی تو اس میں 9 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ بائیک 2 لاکھ 23 ہزار کے بجائے 2 لاکھ 32 ہزار میں دستیاب ہے۔ اسی طرح وائی بی آر 125 جی کی قیمت بھی 10 ہزاربڑھا دی گئی جس کے بعد بائیک کی نئی قیمت 2 لاکھ 32 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔اسی وائی بی آر 125G لیمیٹڈ ۔ کی قیمت میں 10 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد بائیک کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار سے بڑھ کر 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…