اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان تم ”مامے“ لگتے ہو پاکستان کے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علیم خان

datetime 4  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کہنا ہے کہ عمران خان آپ کو کوئی شرم نہیں آئی، آپ نے جہانگیرترین کی بیٹیوں کے خلاف پرچے کٹوا دیے، جیو نیوز کے مطابق علیم خان نے کہا کہ آپ کو کوئی شرم نہیں آئی کہ اپنے مخلص ساتھی کوجیل میں ڈال دیا، ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی ایک ایک کرپشن آپ کو بتائی گئی، جوآپ کے ساتھ ہے وہ محب وطن، دوسرے غدار ہیں،

آپ کیا ملک کے مامے ہیں۔تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان کا کہنا تھا کہ خاتون اول کی دوست فرح بی بی نے بہت رشوت لی، علیم خان نے کہاکہ میرے ذرائع نے بتایا ہے وہ بھاگ گئی ہے،علیم خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی فیملی کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا،ان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی نے یہاں بہت رشوت لی ہے، فرح بی بی ہر ٹرانسفر پوسٹنگ میں ملوث ہے، فرح بی بی پاکستان سے بھاگ چکی ہیں،علیم خان کا کہنا تھا کہ فرح بی بی کے شوہر بھی بھاگ چکے ہیں، فرح بی بی پیسے کس کو پہنچاتی تھیں، بیوروکریٹ پکڑے جائیں گے تو سب سامنے آجائے گا۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن علیم خان نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 183 ارکان میں سے آپ کو کوئی ایک بندہ پسند نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ جسے آپ پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے اسے کہتے ہیں 183ووٹ ڈال دو۔علیم خان کا کہنا تھا کہ ہم تو غدار بن گئے، چیمہ اور سالک کو بھی کہو غدار ہیں، پیسے لے لیے ہیں، علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ اس نے پیسے لے لیے ہیں، مجھے آپ پر اور ان لوگوں پر افسوس ہوتا ہے جو الزامات لگاتے ہیں،انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے ساتھ آپ کے گھر امریکی سفیر سے ملا تھا کیا وہ غداری تھی، علیم خان نے کہاکہ آپ نے اسمبلی توڑنی تھی تو پہلے توڑ دیتے، قوم کے سامنے کہہ رہا ہوں،جس دن ووٹ دوں گا اس کے 2 دن بعداستعفیٰ دوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…