جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

کپتان کی شہرت پاکستانی سرحدوں سے نکل کر ترکی تک پہنچ گئی ‘عمران خان ترکی میں ‘ٹاپ ٹرینڈ’ بن گئے

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد/استنبول (آئی این پی) ترک عوام کا وزیراعظم پاکستان سے اظہار یک جہتی، عمران خان سوشل میڈیا پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق ترک عوام وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئی اور انہوں نے وزیراعظم پاکستان کی حمایت میں ہزاروں ٹوئٹس کر ڈالیں۔

اسلاموفوبیا کیخلاف کاوش، او آئی سی کیاجلاسوں و دیگر عالمی اقدامات کے باعث وزیراعظم عمران خان کو ترکی میں بے حد پزیرائی ملی ہے یہی وجہ ہے کہ ترک عوام کی بڑی تعداد نے انہیں ٹاپ ٹرینڈ بنادیا ہے۔ترک عوام کا کہنا ہے کہ عمران خان حکومت کے خاتمے کے پیچھے امریکا ہے، اس مرحلے پر ترک عوام کی حمایت ‘عمران خان’ اور پاکستان کیساتھ ہے۔واضح رہے کہ عالمی فورمز پر پاکستان اور ترکی یکساں موقف رکھتے ہیں، طیب اردوان عالمی فورم پر امریکا کے سخت ناقد ہیں اور وہ ایشیا میں امریکا کے غیر ضروری مداخلت کو باعث تشویش سمجھتے ہیں۔ادھر وزیراعظم عمران خان کا موقف ہے کہ امریکی عہدیدار کا دھمکی آمیز خط پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کا سبب بنا ہے، وزیراعظم عمران خان اسے پاکستان کے خلاف عالمی سازش قرار دیتے ہیں۔آج وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی سفیر سے امریکی عہدیدار ڈونلڈلو نے ملاقات کی تھی، ڈونلڈلو امریکا کا اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ فارساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میرے خلاف تحریک عدم اعتماد غیرملکی ایجنڈا تھا اللہ کا شکر ہے ملک کیخلاف سازش ناکام ہو گئی بیرونی طاقتوں کا پلان کیا گیا ایجنڈا اسپیکر نے مسترد کر دیا قوم اس طرح کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…