جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب نے ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت دے دی

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزاحاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا

ایپلیکیشن پر اپائنٹمنٹ بک کرنا۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بک کرنا ہوگی۔وزارت نے کہا کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کورونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو پھر بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان امریکا، برطانیہ اور شینگن کے درست ویزا رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا آن آرائیول پروگرام کو بحال کرنے کے ایک ہفتے بعد آیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے امریکا، برطانیہ اور شینگن کا ویزا رکھنے والوں کے لییویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کردی تھی۔خیال رہے کہ شینگن ایریا 26 یورپی ممالک پر مشتمل ایک ایسا علاقہ ہے جس نے باضابطہ طور پر اپنی باہمی سرحدوں پر تمام پاسپورٹ اور دیگر تمام قسم کے سرحدی کنٹرول کو ختم کر دیا ہے۔اس کے علاوہ سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ کسی بھی ملک کے شہری جن کے پاس ویزا ہے اور وہ سعودیہ کی قومی ائیرلائن (فلائناس یا فلائیڈیل)میں کسی ایک پر سفر کر رہے ہیں، وہ اب پہلے ویزے کی درخواست دینے کے بجائے سعودی آمد پر 12 ماہ کا سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…