اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک لطیفہ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا”لطیفہ حاضر ہے:بیرونی طاقت میری حکومت کے خاتمے کی سازش کر رہی ہے اور میں نے(سازش کامیاب کرنے
کیلئے)اپنی حکومت ختم کر دی ہے-عمران نیازی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان حکومت کے خاتمے کو امید کی کرن قرار دیدیا۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم آزاد اور شفاف الیکشن کیلئے دباؤ ڈالنے کے مشن پر نکلے تھے، تحریک عدم اعتماد، انتخابی اصلاحات اور قبل ازوقت الیکشن چاہتے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی منزل حاصل کرنے کے قریب ترتھے تاہم عمران خان نے انتخابی اصلاحات کو سبوتاژکیا، عمران خان کے اقدام سے ایک اورکمپرومائزڈ الیکشن کی طرف دھکیلاجا رہا رہا ہے۔چیئرمین پی پی نے کہا کہ امید کی کرن یہ کہ سلیکٹڈچلاگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی ، اب 90 دن کے اندر عام انتخابات ہونگے ۔
لطیفہ حاضر ہے:
بیرونی طاقت میری حکومت کے خاتمے کی سازش کر رہی ہے اور میں نے (سازش کامیاب کرنے کے لئے) اپنی حکومت ختم کر دی ہے- عمران نیازی— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) April 3, 2022