جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کیلئے دائر حکومتی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ آگیا

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

لاہور(این این آئی) لاہور کی اسپیشل سنٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمہ میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت فوری طور پر منسوخ کرنے سے متعلق ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی۔لاہورکی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی اے کی جانب سے شہباز شریف کی عبوری

ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی ۔دورانِ سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ عدالت تصحیح تب کرتی ہے جب حکم قانون سے ہٹ کر ہو، سپریم کورٹ کی ہدایت ہے اراکین اسمبلی اجلاس میں ہوں تو عدالتیں اکاموڈیٹ کریں، فریال تالپور کے کیس میں بھی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ شامل کیا گیا ہے۔امجد پرویز نے کہا کہ کسی نے عدم اعتماد کے بعد وزارت قانون کا چارج لے لیا،جو اس کیس کو مانیٹر کر رہا ہے،کسی نے سیشن میں شرکت کرنا ہے تو اسے رعایت ملتی ہے۔شہباز شریف وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک شخص کو خوش کرنے کیلئے ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کی درخواست دی۔عدالت نے شہباز شریف کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے مسلم لیگ(ن )کے صدر شہبازرشریف کی ضمانت منسوخ کی درخواست کو خارج کردیا۔عدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی جبکہ شریک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی خارج کردی۔عدالت نے شہباز شریف،حمزہ شہباز اور دیگر کو فرد جرم کے لیے 11 اپریل کو طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…