جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان نے آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کی، حامد میر کا دعویٰ

datetime 4  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے دعویٰ کیا وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو تاحیات ایکسٹیشن کی پیشکش کی جسے مسترد کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام حامد میر نے کہا ہے کہ

آپ سمجھتے ہیں کہ آپ بڑے مقبول ہوگئے ہیں تو آپ آرمی چیف کو بار ،بار ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کر رہے ہیں؟ جب بھی پیشکش کی گئی تو انہوں نے بڑی عزت اور احترام سے کہا تھینک یو ویری مچ، مجھے دلچسپی نہیں ہے، ایک دفعہ نہیں، تین دفعہ، جو آخری پیشکش کی گئی تھی وہ تھی لمٹ لیس ایکسٹینشن۔”اس پر پروگرام کےمیزبان شہزاد اقبال نے سوال پوچھا کہ کیا لمٹ لیس ، تاحیات؟ ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو کہا گیا کہ آپ جتنی مرضی توسیع لے لیں، یعنی آپ ایوب خان بن جائیں ، آپ جنرل ضیاء الحق بن جائیں۔حامد میر کے مطابق ہماری فوج کہہ رہی ہے کہ ہم نے سیاست میں ملوث نہیں ہونا لیکن عمران خان بار بار چاہ رہے ہیں کہ فوج سیاست میں مداخلت کرے، اسی لیے انہوں نے آرمی چیف کو توسیع کی پیشکش کی جو کہ قبول نہیں کی گئی۔ دوسری جانب سینئر صحافی حا مد میر نے کہا ہے کہ عمران خان آخری گیند تک لڑنے کی بجائے وکٹیں اکھاڑ کر میدان سے بھاگ گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی نے کہا ہے کہ عمران خان آخری گیند تک لڑنے کی بجائے وکٹیں اکھاڑ کر میدان سے بھاگ گیا۔وہ ہمیشہ میچ کی آخری گیند تک لڑنے کا دعویٰ کرتے تھے لیکن آج وہ اسٹمپ گرا کر میدان سے بھاگ نکلے، امپائر دنگ رہ گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…