ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پوری کائنات کا خالق اور مالک اللہ ہے، زندگی اور موت کا مالک اور خالق بھی اللہ ہے، مشتاق احمد کا شہباز شریف کے بیان پررد عمل

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قوم کو بھکاری بناکر پیش کرنے والے شہباز شریف کے بیان پر قومی ہیرو اور سابق قومی کرکٹر مشتاق احمد نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پوری کائنات کا خالق اور مالک اللہ ہے، زندگی اور موت کا مالک اور خالق بھی اللہ ہے۔سابق کرکٹر مشتاق احمد نے ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں کہا اس پوری کائنات کا خالق اور مالک اللہ ہے، زندگی اور موت کا مالک اور خالق بھی اللہ ہے۔

عزتوں کا ذلتوں کا رازق خالق سب کچھ اللہ ہے۔مشتاق احمد نے کہا میرے جتنے بھی پاکستانی اور مسلمان بھائی سن رہے ہیں ان سب کو میرا پیغام ہے کہ کل میں نے ایک ٹی وی شو میں دیکھا جس میں ہمارے ایک سیاستدان نے یہ بات کی جوکہ نہیں کرنی چاہیے تھی کیونکہ اس سے یقین کی کمی ہوجاتی ہے۔سابق کرکٹر نے کہا میری تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ ہماری سانسیں ہمارے اللہ کے اختیار میں ہیں کسی کے اختیار میں نہیں ہیں تو جب ہماری سانسیں اللہ کے اختیار میں ہیں اور ہمارے ملک کو بنانے اور چلانے والا اللہ ہے تو جب اللہ کو اور اس کے نبیؐ کی زندگی کو سامنے رکھ کے امر بالمعروف ونہی عن المنکر کرتے رہیں گے تو یقین کریں انشا اللہ، اللہ ہمارا ساتھ دے گا۔مشتاق احمد نے کہا تمام پاکستانیوں کے لیے میرا ایک پیغام ہے کہ حق کی بات کریں، حق کی بات سنیں اور حق کی بات پر عمل کریں۔ اللہ ہم سب کی اور ہمارے ملک کی حفاظت فرمائے آمین۔واضح رہے کہ شہباز شریف نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا بھکاریوں کی کوئی پسند ناپسند نہیں ہوتی، ہمیں اپنے لوگوں کا پیٹ پالنا ہے کسی سے جنگ نہیں کرنی۔ عمران خان نے ملک کی معیشت اور خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچایا، ان کے الزامات گھٹیا اور بے بنیاد ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…