ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا میں سنگین معاشی بحران مظاہرے روکنے کیلئے سوشل میڈیا پر پابندی

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(این این آئی) معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں حکومت نے پرتشدد احتجاجی مظاہرے روکنے کیلیے کرفیو نافذ کردیا اور سوشل میڈیا کو بند کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکن صدرراجا پکسا نے 36 گھنٹے کا کرفیو لگادیا ہے جس کے تحت لوگوں کے

گھروں سے باہر نکلنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور صرف حکومت سے تحریری اجازت نامہ لے کر ہی گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ سڑکوں پر فوج کو تعینات کردیا گیا ہے جسے بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دے دیے گئے ہیں۔حکومت نے احتجاج کو روکنے کیلیے سوشل میڈیا ویب سائٹس فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام کو بھی بند کردیا ہے۔ واٹس ایپ کی سروس بھی منقطع ہیں اور موبائل فون صارفین کو پیغام موصول ہوا ہے کہ ٹیلی کمیونی کیشنز ریگولیٹری کمیشن کی جانب سے یہ سروسز منقطع کی گئی ہیں۔سری لنکا معاشی بحران کا شکار ہے اور حکومت کے پاس غیر ملکی کرنسی کے ذخائر ختم ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں بیرون ملک سے ایندھن، ادویات، خوراک اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری بند ہوگئی ہے جبکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے جس کا دورانیہ 12، 12 گھنٹے تک ہوتا ہے۔ملک بھر میں ایندھن کی قلت کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ شہریوں نے دارالحکومت کولمبو میں ایوان صدر کے قریب بھی مظاہرے کیے ہیں جس کے دوران کئی گاڑیاں نذر آتش کردی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…