منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بھی پیر کو توڑ دینی چاہئیں،شیخ رشید

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختون خوا کی اسمبلیاں بھی پیر کو توڑ دینی چاہئیں۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ میں تو ایمرجنسی کی خواہش رکھتا تھا میری بات نہیں مانی گئی، یہ زبردست کام ہوا ہے، عمران خان کو اتنے ووٹ ملیں گے کہ لوٹے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔انھوں نے کہا کہ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں تھا ہمارے محلوں میں لڑائی شروع ہوگئی تھی،

لوگ عمران خان کے ساتھ ایک دم نکل آئے تھے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں بھی پیر کو توڑ دینی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 3 دن سے پھڈا ڈالا ہوا تھا، ورنہ 4 دن پہلے اسمبلی ٹوٹ جاتی، صرف آصف زداری نے اسٹینڈ لیا ہوا تھا باقی دو جماعتیں ری الیکشن کیلئے تیار تھیں، آصف زرداری نئے الیکشن میں رکاوٹ تھے۔انھوں نے کہاکہ 4 دن پہلے سے طے تھا ملک الیکشن کی طرف جا سکتا ہے، آخر کار فیصلہ ہوا ۔ انہوںنے کہاکہ اب یہ آئیں عوام میں جائیں، مقابلہ کریں، نئے انتخابات کیلئے سلیکٹڈ کا طعنہ دینے والے خاموش ہوجائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے شہر میں تو پچھلے چار دن سے الیکشن مہم جاری ہے، جلد نگران سیٹ اپ آ جائیگا، الیکشن شفاف ہوں گے، مشینوں کے بغیر ہوں گے، اوورسیز پاکستانی عمران خان کی دو تہائی اکثریت دینے کیلئے تیار ہو جائیں،انہوںنے کہاکہ ان کی اچکنیں نیکروں میں بدل گئی ہیں، یہ جس بھی کورٹ میں جائیں سپریم کورٹ اسپیکر کے خلاف نہیں جائیگی، عمران خان مزید 15 روز وزیراعظم رہیں گے، ساری اپوزیشن جماعتوں سمیت سب اکٹھے ہیں۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ ہم چار دن سے نئے انتخابات کیلئے لگے ہوئے تھے تاہم صرف آصف زرداری اس میں رکاوٹ تھے، مولانا فضل الرحمان اور شہبازشریف اس پر تیار تھے اور وہ وقت زیادہ مانگ رہے تھے، اور ایسا ممکن نہین تھا کیوں کہ ملک میں خانہ جنگی کے حالات تھے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن سپریم کورٹ جائے اور شوق پورا کرے، تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ سپریم کورٹ نے اسپیکر کے خلاف کوئی فیصلہ دیا ہو، ابھی عمران خان سے مل کر باہر آیا ہوں، وہ 15 روز تک وزیراعظم رہیں گے اور کچھ کام بھی کریں گے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، نگران حکومت بنانے کے لئے اپوزیشن کو مشاورت کے لئے بٹھانے والے بٹھا لیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…