جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین بھی متحدہ اپوزیشن کو ووٹ ڈالنے آئے

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے بیٹے اور بشیر چیمہ کی شہباز شریف سے ملاقات کے دلچسپ مناظر سامنے آئے ہیں ۔ معروف صحافی حسن ایوب خان نے ٹویٹر پرکہا ہے کہ ’’آج کی سب سے بڑی بریکنگ نیوز یہ ہے کہ طارق بشیر چیمہ اور

چوہدری سالک حسین اپوزیشن کے پاس پہنچ گئے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ دیں۔اس حوالے سے معروف صحافی احتشام الحق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ شجاعت حسین کے بیٹے سالک چودھری بھی حکومت کو ووٹ نہیں دے رہے بلکہ وہ وزیراعظم کیخلا ف ووٹ دینے کیلئے اسمبلی میں پہنچے تھے ۔ واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری نے تحریک عدم اعتماد مسترد کر دی ہے ۔ ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دے دی ہے ، قرارداد آئین کے منافی ہے ، ڈپٹی اسپیکر نے تحریک مسترد کر تے ہوئے اجلاس ملتوی کر دیا ۔خیال ہے کہ صدر پاکستان عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ۔نجی ٹی وی دنیا کے مطابق صدر نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پردستخط کرتے ہوئے قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے ۔ دوسری جانب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو بغیر ووٹنگ کے مسترد کیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورت حال کے بعد چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے ازخود نوٹس لیا۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے معاملے پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریاستی عہدیداروں کو کسی بھی ماورائے آئین اقدام سے روک دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتیں پر امن رہیں، کوئی ماورائے آئین اقدام نہ اٹھا یا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…