ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

خان صاحب کی جیت حق کی جیت ہم بھکاری نہیں ، غلام رسول ۖہیں ،تحریک انصاف

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ خان صاحب کی جیت حق کی جیت ہے ،ہم بھکاری نہیں ، غلام رسول ۖہیں ،جو جھپٹ کے کرسی پر بیٹھنا چاہتا ہے وہ میدان میں آئے اور ہم سے مقابلہ کرے،جو عوام کا فیصلہ ہو سر آنکھوں پر ہو گا،

شیروانیاں ان کی وارڈروم میں لٹکی رہ گئیں،آئندہ بھی ان کو پہننا نصیب نہیں ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہاکہ خان صاحب کی جیت حق کی جیت ہے،یہ ہر اس پاکستانی کی جیت ہے جو جو غلامی کیخلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ یہ اس کی جیت ہے جو پاکستان کی خارجہ پالیسی کو آزاد دیکھنا چاہتا ہے،حرمت رسول ۖکسے کے تحفظ کی جیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم بھکاری نہیں،غلام رسول ۖہیں۔ انہوںنے کہاکہ غلامان رسول ۖکبھی بھکاری نہیں ہوتا،اللہ تعالیٰ امتحان ضرور لیتا ہے مگر کبھی بے عزت ہونے نہیں دیتا،امتحان کے بعد کامیابی ہوتی ہے۔عمر ایوب نے کہاکہ جو جھپٹ کے کرسی پر بیٹھنا چاہتا ہے وہ میدان میں آئے اور ہم سے مقابلہ کرے،جو عوام کا فیصلہ ہو سر آنکھوں پر ہو گا،ہمیں چھوڑنے والے اتحادیوں کا کہنا چاہتا ہوں”انا للہ وانا الیہ راجعون”۔ زرتاج گل نے کہاکہ ہم نے آئینی اور قانونی راستہ اپنایا،غداروں جس نے بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر تحریک عدم اعتماد لانے کی کوشش کی ان کو ہم نے اچکن پہننے نہیں دیا۔ انہوںنے کہاکہ شیروانیاں ان کی وارڈروم میں لٹکی رہ گئیں،آئندہ بھی ان کو پہننا نصیب نہیں ہو گی،عمران خان آئندہ پانچ سال بعد وزیراعظم ہونگے۔ عامر محمود کیانی نے کہاکہ بہ بہت ہی سیریس معاملہ تھا،اب ہم عوام کے پاس جائیں گیاور سرخرو ہونگے۔ عطاء اللہ نے کہاکہ جو عمران خان کیساتھ کھیل رہے تھے ان کو سپرائز ملا ہے،ہم رہے یا نہیں رہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کیساتھ کھیلنے والوں کو سبق مل گیاکہ عمران خان کو چھیڑنا آسان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…