اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس اور ججز سپریم کورٹ پہنچ گئے

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال اپنے ساتھی ججز کے ہمراہ سپریم کورٹ پہنچ گئے ، نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالتی عملہ بھی سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہوگیا ہے ، چیف جسٹس فائل ہونیوالی درخواستوں کا جائزہ لیں گے۔دوسری جانب ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ ڈپٹی اسپیکر نے آئینی عمل مکمل نہیں ہونے دیا ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ اگر عدالت مداخلت کر ے تو صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس مسترد کی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میری نظر میں اسپیکر کی رولنگ غیر آئینی ہے ۔ سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ اگر عدالت سمجھتی ہے اسپیکر کا عمل غیر آئینی ہے تو تحریک عدم اعتماد اسی طرح رہے گی ۔انہوںنے کہاکہ عدالت یہ بھی قرار دے سکتی ہے کہ مسئلہ کا حل الیکشن ہے ۔علاوہ ازیں سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان معاملے پر فوری مداخلت کریں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے غیر آئینی کام کیا گیا ہے ، یہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں اور انارکی پیدا کر نے کی کوشش کررہے ہیں،ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کریں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان اس صورتحال کے ذمہ دار تو ہیں اگر صورتحال سے نہ نکلیں توسب ذمہ دار ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ ان لوگوں کو معاف نہیں کریگی ، یہ پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح صورتحال پیدا کی گئی ہے ایسا تو یونین کی سطح پر نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھی بڑا صبر کر کے بیٹھی ہوئی ہے ، ہم سب نے ملک کو بچانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا عہدے پر مزید رہنے کا جواز نہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہماری درخواست پہلے ہی سپریم کورٹ کے پاس ہے اور اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، چیف جسٹس نے فوری ایکشن نہ لیا تو دیر ہو جائیگی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…