جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

سپریم کورٹ کے تالے کھول دئیے گئے

datetime 3  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)چیف جسٹس سپریم کورٹ نے ساتھی ججز کو مشاور ت کیلئے بلالیا، نجی ٹی وی جیونیوزکے مطابق سپریم کورٹ کے تالے بھی کھول دئیے گئے ہیں،پیپلز پارٹی کے وکلا سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں،شہباز کھوسہ نے کہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو اور نیئر بخاری کی جانب سے پٹیشن دائر کر رہے ہیں ، سینئر فاروق نائیک

اور رضا ربانی پٹیشن تیار کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ کرنا ہے کہ آج سماعت ہوگی یا نہیں، دوسری جانب مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم ساڑھے 3بجے آج سپریم کورٹ رجسٹرار آفس پہنچیں گے ، علاوہ ازیں سپریم کور ٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کے عمل کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پارلیمانی نظام کے خلاف سازش ہے ،چیف جسٹس آف پاکستان معاملے پر فوری مداخلت کریں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے غیر آئینی کام کیا گیا ہے ، یہ ملک کے ساتھ کھلواڑ کررہے ہیں اور انارکی پیدا کر نے کی کوشش کررہے ہیں،ان پر آرٹیکل چھ لگنا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی کہ وہ فوری مداخلت کریں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اس صورتحال کے ذمہ دار تو ہیں اگر صورتحال سے نہ نکلیں توسب ذمہ دار ہونگے ۔

انہوں نے کہاکہ تاریخ ان لوگوں کو معاف نہیں کریگی ، یہ پارلیمانی جمہوری نظام کے خلاف سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح صورتحال پیدا کی گئی ہے ایسا تو یونین کی سطح پر نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج بھی بڑا صبر کر کے بیٹھی ہوئی ہے ، ہم سب نے ملک کو بچانا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا عہدے پر مزید رہنے کا جواز نہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہماری درخواست پہلے ہی سپریم کورٹ کے پاس ہے اور اس معاملے پر بھی سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ، چیف جسٹس نے فوری ایکشن نہ لیا تو دیر ہو جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…