ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر لندن میں حملہ

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پر لندن میں حملہ، نواجون نے سربراہ مسلم لیگ ن کو موبائل فون مارا جو سیکیورٹی گارڈ کولگا۔شہباز شریف اور مریم نواز کی حملے کی مذمت۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف پرگذشتہ روز حملہ اس وقت ہوا جب وہ دفتر سے باہر آرہے تھے، اسی دوران ایک نوجوان نے ان کی طرف بڑھنے کی کوشش کی جس پر ان کے ہمراہ گارڈ نے ان کو پکڑا

اور اس دوران ہاتھا پائی ہوئی، نوجوان نے نواز شریف کوموبائل سے مارا مگر وہ گارڈ کو لگ گیاجس سے گارڈ زخمی ہوا جنھیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی لندن میں محمد نوازشریف پر حملے پر اپنا درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن میں دفتر کے باہر قائدمحمد نوازشریف پر نوجوان کے حملے کی کوشش انتہائی باعث تشویش اور لائق مذمت ہے،اللہ کا شکر ہے کہ حملے میں محمد نوازشریف محفوظ رہے، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھیں، خوف خدا کریں۔اس سے پہلے بھی سیاسی نفرت میں لوگوں کو ورغلایاگیا، گھروں پر حملے ہوئے،جو موبائل محمد نوازشریف کو طرف پھینکا گیا، وہ گارڈ کو لگا جس سے وہ زخمی ہوا،پی ٹی آئی انتہاء پسند جماعت بن چکی ہے، تشدد، گالی، حملے اس کی پہنچان ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک رویہ مہذب جمہوری اقدار، اسلامی تعلیمات اور معاشرتی روایات کے منافی ہے،ماہ رمضان کے آغاز پر یہ شیطانی رویہ دین مبین کی روشن تعلیم کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ عمران نیازی نے اپنے ہی ارکان قومی اسمبلی کے گھروں پر پتھراؤ اور حملہ کرایا،اس شکست خوردہ ذہنیت سے برآمد ہونے والا انتشار معاشرے کے لئے زہر قاتل ہے، اسے روکنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے ان کم ظرف رویوں سے پست نہیں ہوں گے،

ہماری آئینی وجمہوری جدوجہد کامیاب ہوگی، ان شاء اللہ کل کا سورج ملک سے بدتمیزی، بدتہذیبی، جھوٹ، وعدہ خلافی، یوٹرن،کرپشن اور عدم برداشت کے اندھیروں کو مٹانے کے لئے طلوع ہوگا۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اس خبر پر اپنا شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ اب ان کو نہیں چھوڑنا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…