ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سیدھا نام لیتا ہوں، امریکا کیساتھ مل کر سازش کی گئی ، وزیراعظم عمران خان

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ لوگوں کو پتہ چل رہا ہے کہ کیسی خطرناک سازش کی گئی ہے، سیدھا امریکا کا نام لیتا ہوں، امریکا کے ساتھ مل کر سازش کی گئی۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے امریکا اپنے غلاموں کو واپس لانا چاہتا ہے،

کہا گیا کہ عمران خان کو ہٹاؤ گے تو پاکستان کو معاف کر دیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ میری ساری زندگی مقابلہ کرنے میں گزری ہے، مقابلے کا اصول ہے کہ کھیل آخری گیند تک جاتا ہے، عمران خان کے خلاف نہیں قوم کے خلاف سازش ہوئی ہے، شہباز شریف کہتا ہے ایبسلوٹلی ناٹ کیوں کہہ دیا، شہباز شریف کہتا ہے عمران خان کے بیان سے امریکا کو تکلیف ہوگئی، یہ وہ لوگ ہیں جنہیں امریکا پاکستان میں اقتدار میں لانا چاہتا ہے، مشرف کو فون پر دھمکی دی گئی تھی، ہمارے پاس تو تحریری طور پر دھمکی آگئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ ضمیر بیچنے والوں کو یہ نہیں معلوم اب چھانگا مانگا کا دور نہیں، دیکھ رہا ہوں ضمیر بیچنے والے چھپ چھپ کر بھیڑ بکریوں کی طرح جا رہے ہیں، ان کی شکلیں سوشل میڈیا پر گھوم رہی ہیں، جو لوگ چھوڑ کر گئے ان کی اصلیت سامنے پر آنے پر شکر ادا کرتا ہوں، ایسے ضمیر فروشوں سے ہاتھ ملانا گوارا نہیں کروں گا، مسلم لیگ (ن) کے لوگ پیغامات بھجوائے رہے ہیں، ن لیگ والے کہتے ہیں گھر والوں نے کہاکہ کس سازش کا حصہ بن گئے۔انہوں نے کہا کہ نیب پر ہمارا کنٹرول نہیں تھا، پہلے دن سے یہ لوگ مجھ سے این آر او مانگ رہے تھے، فیٹف بل جو ملک کے لیے تھا بدلے میں انہوں نے این آر او مانگا، این آر او اس لیے مانگا جا رہا تھا کہ پیسے بچ جائیں اور سزائیں نہ ملیں۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مل کر انہوں نے جو کیا ایسا کبھی ماضی میں نہیں ہوا، بھارت کی جارحیت کے خلاف ہماری قوم اکٹھی تھی، آج قوم میں جذبہ دیکھ رہا ہوں جس پر بہت خوشی ہے، اپوزیشن والوں کو معلوم ہی نہیں ان کے ساتھ کل کیا ہوگا، خیبر پختون خوا بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی نے کلین سویپ کیا، ساری جماعتوں کا ووٹ بینک ایک طرف دوسری طرف پی ٹی آئی ہے، اندازہ لگالیں قوم کس طرف نکل گئی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے پی سے صفایا ہوگیا ہے، نظریاتی جماعت کو کوئی شکست نہیں دےسکتی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمیرفروشوں کو کہا گیا پنجاب میں ن لیگ کا ٹکٹ دیا جائے گا، پنجاب میں ن لیگ کی ٹکٹ کے لیے انہیں لوگ نہیں ملیں گے، جو لوگ میرے ساتھ کھڑے رہے ان کا مشکور ہوں، مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والوں کو یاد رکھتا ہوں، شکر ہے اللہ کا مجھے اب غداروں کی شکلیں نہیں دیکھنی پڑیں گی، مجھے ان ضمیر فروشوں سے ہاتھ ملانے میں بھی شرم آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…