جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز اتوار ہو گا

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا پہلا روزہ کل بروز اتوار کو ہو گا ۔ تفصیلات چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوا ۔لاہور اور اسلام آباد کی زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کی تصدیق کی ہے،  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا

اور ملک بھر میں پہلا روزہ کل بروز اتوار3اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ آج سعودی عرب میں پہلا روزہ تھا، نیوزی لینڈ میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 4 اپریل بروزپیرکو ہوگا،میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین شیخ محمد عامر کی صدارت میں منعقد ہوا اس موقع پر نیوزی لینڈ کے دیگر شہروں اور فجی زونل کمیٹیوں نے ان کی معاونت کی تاہم ہلال کمیٹی کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی اور ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا پہلا روزہ پیر کو ہونے کا اعلان کیا،فیڈریشن آف اسلامک ایسوسی ایشن آف نیوزی لینڈ کی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ہفتے کی شام کو نیوزی لینڈ اور فجی میں رمضان المبارک کا چاند کہیں بھی نظر نہیں آیا اس لیے نیوزی لینڈ اور فجی میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 4 اپریل پیر کو ہوگا ہلال کمیٹی نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے دن ہماری کمیونٹی کے لیے اچھے ہوں اور ہمیں روحانی طور پر ترقی  امن و سکون اتحاد خوشحالی اور اللہ کی لامحدود نعمتیں میسر ہوں۔دوسری جانب ادھر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج کو نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (ہفتہ)پشاور میں ہوا۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو پشاور اور کراچی میں زونل کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اور زونل کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا محمد سلفی کریں گے

۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند آج نظر آنے کے امکانات ہیں، چاند نظر آنے کی صورت میں پہلا روزہ اتوار 3 اپریل کو ہوگا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں ہفتے کو غروب آفتاب 6 بجکر 49 منٹ پر ہوگا اور غروب آفتاب کے بعد چاند 7 بجکر 57 منٹ تک افق پرموجود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 31گھنٹے 48 منٹ ہو گی۔

دوسری جانب ہفتہ کے روز ملک کے بیشتروسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم شام /رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ بعد دوپہر خطۂ پوٹھوہارسمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:مٹھی 45، دادو، سبی 44 ، چھور اور سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…