جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

رمضان کا پہلا عشرہ کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگی اطلاع دیدی

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آ باد (مانیٹرنگ ڈیسک)رمضان المبارک کے پہلے عشرے کے دوران ملک میں موسم غیر معمولی طور پرگرم رہنے کی توقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 10 دنوں تک درجہ حرارت میں شدید اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے،

ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں آ نے والے دنوں کے دوران دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق اس دوران سندھ، جنوبی پنجاب، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 09 سے 11 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 08 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ اس دوران اسلام آباد، اٹک، چکوال اور جہلم میں آندھی، تیز ہواوؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…