جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کو وزارت قانون کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

datetime 2  اپریل‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)کابینہ ڈویژن نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپے جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے وزارت قانون و انصاف کا اضافی عہدہ سنبھال لیا،

سیکرٹری وزارت قانون و انصاف اور وزارت کے دیگر حکام نے وفاقی وزیر اطلاعات و قانون کا استقبال کیا،سیکرٹری وزارت قانون نے وفاقی وزیر کو وزارت کے امور کے حوالے سے بریفنگ دی،واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کو وزارت قانون و انصاف کا اضافی چارج سونپا تھا۔وفاقی وزیر اطلاعات و قانون چوہدری فواد حسین نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کر دی۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا،کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…