پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

عامر لیاقت کو دل کی تکلیف، ایمرجنسی میں داخل

datetime 2  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پی ٹی آئی کے رہنما اور رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔عامر لیاقت حسین کی صحت سے متعلق اطلاع ان کے مصدقہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی اور ساتھ ہی اسپتال سے کچھ تصاویر بھی شیئر کیں۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ عامر لیاقت کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے بعد اْنہیں ایمرجنسی میں اسپتال لے جایا گیا۔ عامر لیاقت حسین کے مطابق اْن کی طبیعت ناسازی پر وزیراعظم عمران خان نے اظہارِ تشویش کیا اور ڈاکٹرز کو ان پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔دوسری جانب عامر لیاقت حسین کا اسپتال میں موجود اراکین سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے ضرور جائیں گے۔تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین اسپتال میں موجود ہیں جہاں انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین اکثر و بیشتر اپنی جماعت پاکستان تحریک اںصاف سے سخت نالاں رہتے ہیں ، گزشتہ دنوں انہیں سندھ ہائوس میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہیں پی ٹی آئی کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…