اسلا م آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن لیگ کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا روپیہ روز بروز گر رہا ہے 185 پہ ڈالر پہنچ گیا ہے ۔ ملک کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر ایک ہفتے میں کم ہوگئے ہیں ۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ں نے کہا 43 ارب ڈالر ایک ماہ یعنی مارچ میں کم ہوگئے ہیں یہ تشویش
ناک مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا27 ارب ڈالر کا قرض لیا گیا پھر 17 ارب ڈالر کا قرض لے لیا ہے۔ جب یہ جائیں گے تو 20 ارب ڈالر کا قرض چھوڑ کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا اس حکومت کے باعث بے روز گاری میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔ حفیظ پاشا کے مطابق 60 لاکھ لوگ اس حکومت کے آنے کے بعد بے روز گار ہوئے ہیں۔