جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

حمزہ شہباز کا تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ سے رابطہ ، وزارتِ اعلی کیلئے حمایت مانگ لی

datetime 1  اپریل‬‮  2022 |

لاہور (آن لائن)پنجاب میں حکومت سازی کیلئے سیاسی رابطوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ، حکمران جماعت کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی کے بعدمسلم لیگ(ن) نے بھی تحریک انصاف کے ہم خیال (چھینہ گروپ) سے رابطہ کر لیا ۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے ہم خیال (چھینہ گروپ )کے سربراہ غضنفر عباس چھینہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا

ہے جس میں پنجاب میں حکومت سازی کیلئے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے وزارت اعلی کیلئے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ سے حمایت مانگ لی ہے ۔غضنفر عباس چھینہ نے حمزہ شہباز کی درخواست پر مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوںمیںحمزہ شہباز کی تحریک انصاف ہم خیال (چھینہ گروپ )کے اراکین سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…